بلوچستان سروس کمیشن اپنے معیار کو مزید بہتر بنائے، مالک بلوچ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن اپنے نظام میں شفافیت اور معیار کو مزید بہتر اور موثر بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیرمین کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وزیر اعلی نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن بیورو کریٹک لیڈرز مہیا کرنے والا ادارہ ہے۔

کمیشن کے اراکین اپنے ادارے کی اہمیت اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے فرائض پورے احساس ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، انہوں نے کمیشن کے ارکان پر زور دیا کہ مقابلے کے امتحانات اور نتائج کے طریقہ کار میں نہ صرف بہتری لائیں بلکہ ضروری اصلاحات کی جائیں تاکہ نوجوان مایوسی سے باہر آسکیں۔