لاہور (جیوڈیسک) سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لوکل باڈیز انتخابات کو 6 ماہ مزید لٹکا کر اپنا پرانا رویہ دہرا رہے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز کے بغیر شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق بہتر انداز میں مہیا نہیں کئے جا سکتے۔
ڈینگی کا مسئلہ بھی لوکل باڈیز نہ ہونے کے باعث پیدا ہوا کیونکہ صفائی کا معاملہ ضلعی حکومتوں کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ضلعی حکومتوں کے 350 ارب روپے سیاسی مقاصد کے تحت بنائے منصوبوں میں خرچ کئے۔