پاکستان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ان سے توقع نہ رکھی جائے، حکومت میں شامل ہر ایک کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی کابینہ میں لاہور، گجرات اور روالپنڈی کے لوگ شامل ہیں جس میں ایک بھی پشتون موجود نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور ملتان کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ زوروں سے جاری ہے، جنوبی پنجاب میں لاقانونیت عروج پر ہے، راجن پور میں چھوٹو گینگ کے سامنے پولیس کا سرینڈر ہونا لاقانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کو پاکستان کے نقشے سے باہر نہ نکالا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑنے پر حکومت کو بات کرنی چاہئے تھی حکومت کے پاس بہت بڑا ایشو آ چکا ہے۔