کوئٹہ : مین ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بند، 17 اضلاع میں بجلی غائب

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) گدو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ کیسکو کے مطابق ضلع مکران کے علاوہ بلوچستان کے سبھی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بجلی کی معطلی کے باعث شہریوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کیسکو کے چیف بلیغ الرحمان نے ذرائع سے گفتگو میں بتایا کہ بجلی کی فراہمی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ ایک دو گھنٹے میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔