کراچی (جیوڈیسک) اسٹیل ملز موڑ پر بجلی کی بندش کیخلاف اسٹیل ملز ملازمین کا احتجاج جاری ہے، جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، احتجاج کے ای ایس کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی بجلی کاٹنے پر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اسٹیل کی بجلی کاٹے جانے کے باعث گلشن حدید فیز 1، ٹان شپ، شاہ ٹان اور ملحقہ علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق پاکستان اسٹیل پر 93 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔