ایران (جیوڈیسک) کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ تل ابیب تہران کے خلاف جنگ کی دھمکیوں سے باز آجائے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے تہران میں سابق فوجیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں ایران اس کا سخت جواب دے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک عالمی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا۔
کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سخت ایکشن لے اور ایران کے خلاف پابندیوں تیز کر دیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے بار بار ایران کے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو روکنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔