جنوبی افریقا کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا 95 برس کے ہو گئے

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہان (جیوڈیسک) سبرگحریت، عزم، ہمت اورنسلی امتیازات کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول جنوبی افریقہ کے سیاہ فام صدر نیلسن منڈ یلا آج 95 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔18 جولائی کو نیلسن منڈیلا کی پیدائش کا دن اقوام متحدہ کے تحت، منڈیلا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس وقت منڈیلا، پریٹوریا کے اسپتال میں 5 ہفتوں سے زیرعلاج ہیں۔ پھیپھڑوں کے انفکیشن میں مبتلا منڈیلا کی سالگرہ پرجنیوا میں اقوام متحدہ یورپین ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، مجاہدِ آزادی، بہادر سیاسی قیدی، امن کا پرچارکرنیوالے، قوم کے مسیحا نیلسن منڈیلا کو تدبر، جرات اور خود داری کی مثال کہاجاتاہے۔

نیلسن منڈیلا نیمظلوموں کے لئے جدوجہد کے جرم میں روبن آئی لینڈ پراپنی زندگی کے انتہائی قیمتی 27 برس قیدِ تنہائی میں گزار دئیے لیکن یہ جدائی سیاہ فام بہادر کو نہ جھکا سکی۔ منڈیلا نے ثابت کیا کہ اگر رہنما بے لوث اور ثابت قدم ہو تو پیچیدہ ترین مسائل بھی جنگ و جدل کے بغیر حل ہو سکتے ہیں۔