استدانوں کے ہاتھ میں ہے، شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ

لالہ موسی : ملک کی بھاگ دوڑ اس وقت تاجر سیاستدانوں کے ہاتھ میں ہے یہ لوگ صرف اپنے مفادات کے فیصلے کریں گے انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ پاکستان میں کوئی انرجی بحران نہیں ہے پورے ملک میں خود ساختہ طور پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں سالانہ 2روپے یونٹ والی 60,000 میگا واٹ بجلی پانی سے بنائی جا سکتی ہے حکومت اس معاملے میں تساہل کیوں برت رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پچیس ہزار لوگ ایسے ہیں جن کے بنک اکائونٹس سے اس ملک کا ہر قسم کے قرضے اتر سکتے ہیںاورپاکستان ہر معاملے میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔

مگر یہ بے حس لوگ دولت کے پجاری ہیںجن میں سیاست دان ،سابق جرنیل، بیور کریٹس اور صنعتکار مافیا کے لوگ شامل ہیں جنوں نے پاکستان کو یر غمال بنا رکھا ہے۔اگر حکومت صرف ان 25ہزار لوگوں کا احتساب کر لے تو یہ ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ممبران اپنے عوامی نمائندے ہونے کا ثبوت دیں اور اسمبلی کے اند ربلا خوف و خطر بات کریں اورپاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حقیقت پر مبنی صورت حال کو واضح کریں۔