کوئٹہ (جیوڈیسک) سینیٹ میں بلوچستان کی دوخالی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تین امیدوار مدمقابل ہیں۔ سینٹ میں بلوچستان سے خالی ہونے والی دو جنرل نشستوں پر صبح 9 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 4 بجے تک بلوچستان اسمبلی کی عمارت جاری رہے گی۔
دونشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کے یعقوب خان ناصر، پشتونخوا میپ کے رف لالہ اور جے یوآئی ف کے حاجی ولی محمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سینٹ کی یہ دو نشستیں حاجی لشکری رئیسانی کے مستعفی ہونے اور مولانا محمد خان شیرانی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے خالی ہوئی ہیں۔ پریزائیڈنگ آفیسر الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید ہیں۔