کراچی: تاوان کیلئے اغوا 3 سالہ بچی بازیاب، 4 ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سی پی ایل سی نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تاوان کے لئے اغوا کی گئی تین سال کی بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بچی کی بازیابی کیلئے کئے جانے والے آپریشن میں چار اغوا کار مارے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ کارروائی نیلم کالو نی میں کی گئی جس کید وران سی پی ایل سی کے پانچ اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ احمد چنائے نے بتایا کہ ملزموں سے چار کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں ابھی اغوا کارروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔