سیف چیمپئن قومی فٹ بال ٹیم اپنے ٹائٹل کے دفاع لیے نیپال پہنچ گئی

Football

Football

لاہور (جیوڈیسک) قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم سیف چیمپئن شپ میں اپنیٹائٹل کادفاع کرنیکیلیے نیپال پہنچ گئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئیٹیم کے کوچ سجاد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان 2011 کے سیف چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس بارپہلے سے بھی زیادہ اچھی تیاری ہے۔ امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دوسری جانب ٹیم کیکپتان سلمان رحیم بھی کافی پرجوش دکھائی دیے۔ کہتیہیں ٹرینگ میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جیت کر قوم کوعید کا تحفہ دیں گے۔