قصور (جیوڈیسک) قصور کے نواحی علاقہ راجہ جنگ کے قریب ڈکیتی کے دوران دیہاتیوں نے مبینہ ڈاکووں کو پکڑ کر تشدد کیا اور دو ڈاکووں کو مار ڈالا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جسے جنرل اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ نواحی گاوں چڑھے وان کے قریب تین ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے جنہیں دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
جس سے دو ڈاکو رضوان اور مدثر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو مزمل کو شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ مرنے والوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ انکے بیٹے فیکٹریوں میں محنت مزدوری کرتے تھے ۔ ڈی پی او قصور محمد سلیم بھٹی کے مطابق تینوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے جو آج دیہاتیوں کے ہاتھوں اپنے انجام تک پہنچ گئے ہیں۔