گلالئی اسماعیل کو واشنگٹن میں ڈیموکریسی ایوارڈ سے نواز جائے گا

galai Ismail

galai Ismail

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کے علاقے صوابی سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل کوواشنگٹن میں ڈیموکریسی ایوارڈ سے نواز جائے گا۔ واشنگٹن میں نیشنل اینڈومنٹ ڈیموکریسی ایوارڈ سال دو ہزار تیرہ کیلئے دنیا بھر سے چار نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان کی گلالئی اسماعیل بھی شامل ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل سولہ سال کی عمر سے خیبر پختونخوا کی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہیں۔ گلالئی باشعور خواتین نامی تنظیم کی سربراہ بھی ہیں۔

گلالئی کو دس سال سے مسلسل انسانی حقوق بلخصوص پسماندہ علاقوں کی خواتین کو شعور کی آگاہی فراہم کرنے کی جدوجہد کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ انکے ساتھ اسرائپل کی بائیس سالہ ویرا کیچو اور زمبابوے کی گلانیس چنگا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ کیوبہ کے آنجہان ہیرالڈ کیپرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائپگا۔