کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر جانے والے آٹھ مزدوروں کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ صوبہ لوگر میں ٹرک سوار مزدور امریکی فوجی اڈے پر کام کیلیے جارہے تھیکہ مسلح افراد نے انہیں زبردستی ٹرک سے اتارا اور سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
صوبہ لوگر کے ڈپٹی پولیس سربراہ نے ذرائع کو بتایا مزدوروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور یہ سب غریب اور عام مزدور تھے۔ سیکورٹی اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔