اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پہلے بھی تین اے پی سی ہوئیں جو بے نتیجہ رہیں۔
حکومت امریکی اتحاد کے بارے میں عوام کو اعتماد میں نہیں لے رہی۔ قومی سلامتی کے رازوں کے تحفظ کے لئے اے پی سی میں زیادہ کھل کر بات نہیں ہو سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔ فرقہ وارانہ کارروائیوں کے خلاف انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی بھی واضح ہونی چاہیے۔