چیچہ وطنی میں ڈاکوں نے آئل ٹینکر لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے کنڈیکٹر کو قتل کر دیا۔ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی علاقے تھانہ شاہ کوٹ کی حدود میں ڈاکوں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو کنڈیکٹر نے مزاحمت شروع کردی۔
جس کے نتیجے میں ڈاکوں نے فائرنگ کرکے کنڈیکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ڈرائیور سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔