تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں آج مزید 2 مور ہلاک ہو گئے۔ 2 ماہ کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے۔ تھرپارکر کے صحرا کا حسن گہنا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ روزانہ ہی مور مر رہے ہیں۔آج بھی ڈیپلو کے گاوں چاکر خان رند میں رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا مزید 2مور ہلاک ہو گئے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق 2ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مرنے والے موروں کو بچانے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے۔