میلسی (جیوڈیسک) میلسی میں زہریلے کھانے سے ہونے والی پچیس ہلاکتوں کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش آٹے میں زہر ملانے کا انکشاف کیا۔ میلسی میں موت بانٹنے والا گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم رفیق جہانزیب نامی شخص کا باورچی ہے. جس نیدوران تفتیش آٹے میں زہر ملانے کا انکشاف کیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ جہانزیب کے کزن ارسل خان نے اسے آٹے میں زہر ملانے کیلئے پچاس ہزار روپے دئیے تھے۔ پولیس نے ارسل خان کے والد کو بھی دھرلیا جبکہ ملزم ارسل خان ابھی تک فرار ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ارسل خان نے سیاسی دشمنی کی بنا پر کھانے میں زہر ملانے کیلئے پیسے دئیے تھے۔