ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: سترہواں مرحلہ کرس فروم نے جیت لیا

Cycling

Cycling

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ برطانیہ کے کرس فروم نے جیت کر مجموعی برتری مزید مستحکم کرلی۔ فرانس کے گرد نواح میں جاری سائیکل ریس کے سترویں ٹائم ٹرائل میں رائڈرز کو بتیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ریس لیڈر برطانیہ کے کرس فروم نے برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ اکیاون منٹ اور تینتیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔

سابق چیمپئین اسپین کے البرٹو کونٹوڈور صرف نو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی رائڈر فروم کو ریس میں چھیاسٹھ گھنٹے سات منٹ اور سیکنڈز کے وقت کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ کونٹوڈور چار منٹ چونتیس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔