ایشیز سیریز: انگلینڈ اور آسٹریلیا آج دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

Asia Series

Asia Series

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچز کی ایشیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے دار سیریز جاری ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مارا تھا۔ اب دونوں ٹیمیں لارڈز کے تاریخی گرانڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایک بار پھر مقابلہ اعصاب کا ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کا لارڈز کے میدان میں ریکارڈ اچھا ہے۔ اس گرانڈ پر کینگروز نے چھتیس ٹیسٹ کھیلے سولہ جیتے اور چھ میں انہیں شکست ہوئی۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عثمان خواجہ بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ مچل اسٹارچ کی جگہ جیکسن برڈ یا ریان ہیرس میں سے کسی ایک کو فائنل الیون میں شامل کیا سکتا ہے۔

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ضرور کم بیک کریں گے۔ ادھر میزبان ٹیم لارڈز میں جیت کی نصف سینچری مکمل کرسکتی ہے۔ نوٹنگھم ٹیسٹ کی فاتح ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان تو نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی تبدیلی کی جاتی ہے تو ٹم بریسنن اور گراہم انینز کی جگہ اسٹین فن لے سکتے ہیں۔ انگش فاسٹ بولر کا لارڈز میں ریکارڈ کافی بہتر ہے۔ لارڈز کے لئے فاسٹ وکٹ تیار کی گئی ہے۔ شائقین کو دوسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔