لندن (جیوڈیسک) فارمولا ون کے انگلش ٹریک پر سابق چیمپئنز سمیت نوجوان ڈرائیورز بھی ٹیسٹنگ ایونٹ میں اپنی پرفارمنسسز دکھانے کے لیے شامل ہو گئے۔ برطانیہ کے (Silverstone) فارمولا ون ٹریک پر ہونے والے تین روزہ ٹیسٹنگ ایونٹ کی پہلی ریس میں نوجوان ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔
ریڈ بل ٹیم کے نوجوان ڈرائیورز کے علاوہ ایونٹ میں لوٹس ، فراری اور میکلارن ٹیم کے شرکا نے شاندار ڈرائیونگ کے مظاہرے دکھائے۔ نوجوان ڈرائیورز کی کوشش رہی کہ دوسروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے منزل کی طرف پہلے پہنچے۔ سابق چیمپئن لوئس ہملٹن اور نیکورروز برگ ٹیسٹنگ ایونٹ میں شامل نہیں ہیں۔