کراچی (جیوڈیسک) کراچی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں ٹریڈنگ بیل بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ یو ایس اوورسیز پرائیوٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن کی صدر الزبتھ لِٹل فیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی خصوصا ونڈ انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن ، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کے درمیان روابط اور کراس لسٹنگ سمیت نجی شعبے کے درمیان شراکت کو فروغ دیا جائے گا۔ تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور کراچی میں قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین بھی موجود تھیں۔