ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پہلی مرتبہ ایک سو ایک روپے کی سطح عبور کر گیا۔ زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے باعث روپے کی قدر دبا کا شکار ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

ایک روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سو روپے تراسی پیسے کی سطح پر موجود تھا جو کاروبار کے دوران سینتیس پیسے اضافے سے ایک سو ایک روپے بیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تاہم اب ایک سو ایک روپے کی سطح سے نیچے دیکھا جا رہا ہے