اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق 2 ماہ پہلے لیگی قیادت نے رابطہ کیا تھا،اے پی سی جیسے اوپن فورم میں قومی سلامتی معاملے پربات نہیں ہو سکتی۔
عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پہلے ہونے والی 3 آل پارٹیز کانفرنس سے کچھ خاص نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ حکومت امریکی اتحاد کے معاملے میں عوام کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد کا جائزہ لینا ضروری ہے۔