ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلی شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں رانا ثنااللہ خان، ڈاکٹر فرخ جاوید، رانا مشہود، حمزہ شہباز، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔
وزیراعلی نے نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ تجاویز پر پنجاب اسمبلی میں سیرحاصل بحث کرائی جائے۔