بھمبرکی خبریں 18.7.2013

عام شہریوں کو تنگ کرنے اورفرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ سٹی بھمبرکے دو اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیے گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عام شہریوں کو تنگ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ سٹی بھمبرکے دو اہلکار معطل کرکے لائن حاضر کر دیے گئے بھمبرکے شہریوں نے مذکورہ اہلکاران کے معطل ہونے پر سکھ کا سانس لیا تفصیلات کیمطابق تھانہ پولیس بھمبر سٹی کے اہلکاران عرفان عرف بھلی اور مظہر اقبال کیخلاف شہریوں کو ناجائز تنگ کرنے اور بھتہ وصول کرنے سمیت فرائض منصبی میںغفلت کے مرتکب ہونے پر ایس پی بھمبرسردارمحمد الیاس نے دونوں اہلکاران کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا یاد رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاران شہریوں کو ناجائز ڈرانے دھمکانے ،شراب فروخت کرنے اوررشوت خوری میں ملوث تھے اور ان کیخلاف شکایات زد عام تھیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا گیا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے کرپٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف اعلیٰ حکام کی طرف سے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کرپٹ پولیس ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے نوجوان راہنماچوہدری حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکوة کا عہدہ دیکر بھمبرکے نوجوانوں پر جس اعتماد کااظہار کیا گیاہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے نوجوان راہنماچوہدری حیدر علی کاشر کو تحصیل چیئرمین زکوة کا عہدہ دیکر بھمبرکے نوجوانوں پر جس اعتماد کااظہار کیا گیاہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے حیدر علی کاشر کے چیئرمین تحصیل زکوة بننے سے نوجوان کارکنان پیپلزپارٹی میںخوشی کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت کے اس احسن اقدام سے بھمبرمیں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی انتظامی عہدوںکیلئے نوجوانوں پر اعتماد کرنے اور میرٹ پر حکومتی و انتظامی عہدے پر ایڈجسٹ کرنے پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اوقاف زکوة وعشر چوہدری افسر شاہد سمیت دیگر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سلطان سٹوڈنٹس فورس بھمبرکے صدر راجہ انیس اکبرنے اپنے ایک اخباری بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ چوہدری حیدر علی کاشر کے تحصیل چیئرمین زکوٰةبننے سے حلقہ ایل اے 7کے اندر مستحقین زکوة کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونگے حیدر علی کاشر نوجوان اور عوامی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں انکو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کرنے سے ضلع بھمبرکے اندر پیپلزپارٹی اور بھی مضبوط ہو گی پارٹی کے اندر میرٹ پر ایڈجسٹمنٹ سے نوجوانوں کے مورال بلند ہوئے ہیں اور بہت سے نوجوان پیپلزپارٹی میںشمولیت کیلئے تیار ہیںانہوںنے کہاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھمبر میںنوجوانوں پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے اور پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور اتحاد کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر حکومت کی اپنی کارکردگی اخبارات میں فوٹو سیشن تک محدود رہ گئی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر حکومت کی اپنی کارکردگی اخبارات میں فوٹو سیشن تک محدود رہ گئی ہے وزراء کارکردگی زمین پر شو کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے دفاتر وں میں جاکر تصویریں بناکر اخبارات میںجھوٹی کارکردگی شو کرکے عوام کو بے وقوف بنانے میںمصروف ہیں اداروںمیں بظاہر بھرتیوں پر پابندیاںہیں لیکن اندرون خانہ من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے جبکہ میرٹ کا جنازہ نکالنے کیساتھ ساتھ ریاست بھر میں ترقیاتی کام بھی کئی کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اخبار نویسوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بھمبرمیرا آبائی ضلع ہے اس کو دیگر ضلعوں کی بانسبت زیادہ نظر اندازکیا گیاہے بھمبرکے ترقیاتی کاموں کو ہمیشہ اگنور کرنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز بھی دیگر ضلعوںمیں تقسیم کر دیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر حکومت میں اس وقت ایڈمنسٹریٹرز ،کوآرڈینیٹرز اور وزیروں کی بھرمار ہے اور دوسری طرف عوام کو صرف اور صرف مہنگائی ،بے روزگاری ،تھانہ کچہری اور پٹواری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت وقت وزراء کی تعداد پاکستان کے اندر دیگر صوبوں کی طرح رکھنے کی پابندی کرے تاکہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کرکے ترقیاتی مد میںخرچ کرکے زمین پر عملاًکوئی کام کی صورت نظر آسکے انہوںنے کہاکہ فریڈم موومنٹ آزادکشمیر میں کسی بھی غیر جمہوری طرز عمل سے حکومت کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حیدر علی کاشر کی چیئرمین تحصیل زکوة بھمبر تعیناتی حکومت کااحسن اقدام ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوہدری حیدر علی کاشر کی چیئرمین تحصیل زکوة بھمبر تعیناتی حکومت کااحسن اقدام ہے نوجوان قیادت پر اعتماد کرنے اور انہیں میرٹ پر ایڈجسٹ کرنے پر وزیر اعظم آّزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ،وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد کے انتہائی مشکور ہیںان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے نوجوان طالبعلم راہنما چوہدری ناصر منظور نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ چوہدری حیدر علی کاشر کی بطور چیئرمین تحصیل زکوة تعیناتی سے پیپلزپارٹی سے وابستہ نوجوان ورکروںمیںخوشی کی لہر دوڑ گئی اورپارٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے حکومت کے اس احسن اقدام پرہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے شکرگزار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیلدار بھمبرکا بازاروں کا دورہ متعدد گراں فروشوں کو ہزاروں روپے جرمانے جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع کمانے والے تین دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیلدار بھمبرکا بازاروں کا دورہ متعدد گراں فروشوںکو ہزاروںروپے جرمانے جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناجائز منافع کمانے والے تین دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز تحصیلدار بھمبر عیص بیگ نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اس دوران انہوںنے سبزی فروٹ گوشت اور کریانہ کی دوکانوںپر جاکر ریٹ لسٹیں اوراشیاء صرف کی کوالٹی چیک کی اس دوران انہوںنے متعدد گراں فروشی کے مرتکب کے دوکانداروں کو جرمانے اور وارننگ جاری کی اس موقع پر انہوںنے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ڈبل منافع لینے پر تین دوکانداروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیلدار عیص بیگ نے کہاکہ بازاروںکے اندر روزانہ کی بنیادپر چیکنگ ہو گی اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میںلائیںگے میڈیا اور شہری گراں فروشی کرنے والوںکی نشاندہی کریں انشاء اللہ فوری کارروائی ہو گی۔