کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، گرشتہ رات رینجرز نے شہر کے تین علاقوں کارروائی اتحاد ٹاون۔
پاک بازار اور کورنگی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں سے کچھ کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے اور کچھ بھتا خور بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔