چکوال کی خبریں 18.7.2013

سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام ہوگئے
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ ان بازاروں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں صرف دو سے پانچ روپے کا فرق ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ قیمتوںمیں اتنے کم فرق پر عوام حکومت سے پوچھنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ حکومت کی جانب سے چار ارب سے زائد کی سبسڈی کیا مارکیٹ کمیٹیوں کے اراکین کے لئے ہے جو ا اوپن مارکیٹ اور سستا بازار کا نرخ مقرر کرتی ہیں جن میں فرق نہ ہونے کے برابر رکھا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ اور سستا بازار کے نرخوں میں میں رکھا گیا معمولی فر ق مارکیٹ کمیٹی چکوال کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامہ میں ملا حظہ کیا جاسکتا ہے جو کہ ہر قسم کی ا شیاء میں دو سے پانچ روپے تک ر کھا گیا ہے۔لہٰذاعوام ضلعی انتظامیہ سے استفسار کرتی ہے کہ گزشتہ سال ساڑھے نو ارب روپے اور امسال اس سے بھی زائد خرچ کرکے عوام کو ان سستے بازاروں سے کتنا ریلیف مہیا کیا گیا ہے ۔محض دو تین روپے کے ریلیف کے لئے اتنا زیادہ خرچ اور تردد ان سستے بازاروں کی افادیت پرایک سوالیہ نشان ہے ۔حکومت ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹروے پولیس کلرکہار نے انتہائی مطلوب لیپ ٹاپ چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹروے پولیس کلرکہار نے انتہائی مطلوب لیپ ٹاپ چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر سروسز ایریا کے اندر کچھ عرصہ سے ایک خطرناک گروہ مسافروں سے لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں مصروف تھا جس کے لیے انسپکٹر جنرل موٹروے ذوالفقار چیمہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے محمد وصال اور محمد سلطان راجہ نے SSPموٹروے ناصر ستی کو مذکورہ گروہ کو ہر صورت پکڑنے کی ہدایت کی جس پر SSPنے DSPسید اصغر شاہ اورایڈمن آفیسرملک طاہر اقبال پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بنائی جوکہ گزشتہ کئی روزسے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان ملزمان کی تلاش و تعاقب میں تھے۔گزشتہ رات محمد اسحاق نامی ملزم ساکن مردان ایک بس کے اندر سحری کے وقت لیپ ٹاپ چوری کرکے کلرکہار سروس ایریا سے نکل رہاتھا کہ موٹروے پولیس افسران نے شک کی بناء پر اسے روکنے کی کوشش کی جس پر وہ بھاگ کھڑاہوا اور وہاں موجود مسافروں کے رش میں گھس گیااور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی جس کو کافی مزاحمت کے بعد موٹروے پولیس کلرکہار نے گرفتار کرلیا ۔اس کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیاگیا۔ لیپ ٹاپ کے مالک اور دیگر موجود افراد نے موٹروے پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔سروس ایریا ہوٹل مالکان کے عملہ، بس کے عملہ اور تمام لوگوں نے موٹروے پولیس کی اس احسن اور کارکردگی کوسراہا۔ گرفتار ملزم اس سے قبل کئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہاہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے SHOکلرکہارملک انور کے حوالے کردیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ کلرکہار پولیس کی کارروائی ،قتل اور ڈکیتیوںمیں مطلوب دو اشتہار ی ملزم گرفتار
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ کلرکہار پولیس کی کارروائی ،قتل اور ڈکیتیوںمیں مطلوب دو اشتہار ی ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق DPOچکوال کاشف کانجو کی ہدایت پر انسپکٹر SHOملک انور تھانہ کلرکہار نے SIعلی اکبر، عامر شہزادASIاور دیگر عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر دو مختلف کارروائیوں میں دو خطرناک اشتہاری اعجاز حسین ساکن ماٹن اور حافظ محمد اصفر ساکن جوہر آباد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیاجوکہ تھانہ کلرکہار کوکئی ڈکیتیوں اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)DCOچکوال اور رمضان مانیٹرینگ سیل کے ڈسٹرکٹ انچارج کا رمضان بازارکلرکہار کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق DCOچکوال یاور حسین اور رمضان مانیٹرینگ سیل کے ڈسٹرکٹ انچارج چوہدری لیاقت علی کا رمضان بازار کلرکہار کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں لگے ہوئے مختلف سٹال پر جا کر وہاں پر موجود فروٹ، گوشت اور سبزیوں کا جائز لیا۔ اشیاء کی کوالٹی اور ریٹ چیک کیے گئے جو کہ گورنمنٹ کے ریٹوں کے مطابق تھے۔ DCOاور مانیٹرنگ سیل کے انچارج نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ACکلرکہار سبطین عابد کاظمی TMOعباس علی،TOPچوہدری یونس ،انکروچمنٹ انسپکٹر ملک عرفان شاہد، مسلم لیگ ن تحصیل کلرکہار کے صدر ملک کاشف حبیب، ٹھیکیدار غلام شبیر، ملک فوردل اور زکٰوة کمیٹی کے چیئر مین حاجی منظور حسین کے علاوہ کئی افراد موجود تھے۔