حکومت نے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات تک صدارتی الیکشن ملتوی کرانے پرغور شروع کر دیا، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ صدراتی انتخاب ملتوی کرنا غیرآئینی ہو گا۔
الیکشن کمیشن صدراتی انتخابات 6 اگست اور ضمنی انتخابات 22 اگست کو کرانے کا اعلان کر چکا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ضمنی انتخابات پہلے اور صدارتی انتخابات بعد میں ہوں کیونکہ مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں 42 حلقوں میں سے 40 حلقوں میں کامیابی کے لئے پر امید ہے۔ ادھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدراتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی الیکشن کمیشن کی ناکامی ہو گی۔