ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی سبھاش گئی نے سورج پنچولی کو فلم ہیرو کے ریمیک میں کاسٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ فلمساز سبھاش گئی نے سورج پنچولی کو اپنی آئندہ فلم ہیرو کے ریمیک میں کاسٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جیا خان کے خود کشی کیس میں ملوث ہونے کے باعث سورج پنچولی کو اب ”ہیرو” کے ریمیک میں کاسٹ کیا نہیں جاسکے گا۔
تاہم سبھاش گئی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سورج نے کوئی جرم نہیں کیا اور اب ہم اسے سزا کیوں دیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج ایک ونڈرفل اور باصلاحیت اداکار ہے لہذا ہم بھی اس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور اس کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سورج کو فلم ”ہیرو” کے ریمیک میں کاسٹ کرنے کے فیصلے سے پیچھے کیسے ہٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان ایسا شخص نہیں ہے جو اپنی زبان سے پھرے اور سورج کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ اسی کا تھا۔