سپریم کورٹ میں پی آئی چیئرمین تقرر کی سکی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیا بورڈ آف ڈائریکٹر بناکراس میں سے ایک کو اگلے دن قائم مقام چئیرمین بنا دیا۔عدالت نے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل عارف حبیب پراعتراض کرتے ہوئے کہاعارف حبیب نے ایک کمپنی کی ساتھ ملکر اسٹیل ملز خریدنے کی کوشش کی تھی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل خاور شاہ نے عدالت کو بتایا نئے چئیرمین کے تقرر کیلئے اشتہار دے دیا ہے۔نوٹیفکشن واپس لیکر عارضی طور سیکریٹری دفاع کو چئیرمین بحال کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ بھی وہی کام کر رہے ہیں جو پچھلی حکومت کرتی رہی۔دس دن کیاندر کئے گئے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔