کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ کے بعد مظاہرین نے ٹائر جلاکر شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ اسٹار گیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

بلدیہ ٹان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے اے ایس ائی مصطفی جاں بحق ہو گیا۔ گلبہار خاموش کالونی میں دہشت گردوں نے مسجد سے نماز پڑھ کر نکلنے والے پچپن سالا سلیم الدین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ کریم آباد فرنیچر مارکیٹ میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے جوہر آباد تھانے کا اہلکار ریاض جاں بحق اور سلیم شدید زخمی ہو گیا۔