این ٹی ڈی سی کا ونڈ پاور منصوبوں کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے سے انکار

Wind Power

Wind Power

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ونڈ پاور منصوبوں کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے سے انکار کر دیا جس کے بعد سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیپرا کے نام خط میں این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے دسمبر دوہزار سولہ تک کا وقت درکار ہے۔ منصوبے پر فوری عمل درآمد ممکن نہیں۔ اس انکار کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری موخر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

متبادل توانائی بورڈ کے مطابق آئندہ برس تک تین ہزار میگاواٹ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ متعدد غیر ملکی کمپنیاں کراچی اور حیدر آباد کی پٹی میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔ ان منصوبوں سے گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچانے کیلئے ساٹھ سے ستر کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن درکار ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس ٹرانسمیشن لائن کے لئے کوئی منصوبہ بندی ہی موجود نہیں۔