کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز 48 گھنٹے کے لئے بند ہیں۔ گیس کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کرنے کے شیڈول کا اعلان کیا۔
تاہم بعد میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کا جواز پیش کر کے سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔گیس کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔