پارک میں عمارت کی تعمیر : ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی و دیگر کی سپریم کورٹ میں طلب

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے آرام باغ کے علاقے میں پارک میں حلف نامہ دئیے جانے کے باوجود تعمیرات کرنے پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ہاشم رضا زیدی، سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید اور محمد عاصم خان اسٹنٹ کمشنرکے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کل عدالت میں طلب کر لیا۔

کراچی رجسٹری سپریم کورٹ میں آرام باغ کے علاقے میں بلوچ پارک میں تعمیرات روکنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں حلف نامہ جمع کرانے کے باوجود پارک میں عمارت تعمیر کردی گئی جس پر درخواست گزار جاوید حیدر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی لیکن ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت دیگر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ہاشم رضا زیدی، سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید، اور اسٹنٹ کمشنر عاصم خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اور پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کل صبح عدالت میں طلب کر لیا۔