فار مولا ون، ٹیسٹنگ ایونٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ڈرائیور نے میدان مار لیا

Testing Event

Testing Event

لندن (جیوڈیسک) فار مولا ون کے انگلش ٹریک پر جاری ٹیسٹنگ ایونٹ کے دوسرے روز آسٹریلین ڈرائیور ڈینیل ریکارڈو نے میدان مار لیا۔ برطانیہ کے سلور سٹون فارمولا ون ٹریک پر ہونیوالے تین روزہ ٹیسٹنگ ایونٹ کے دوسرے روز نوجوان ڈرائیورز نے دلچسپ پرفارمنسسز سے شائقین کو حیران کر دیا۔

ٹورو روسو کی ٹیم کے آسٹریلین ڈرائیور ڈینئل ریکارڈو مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ بتیس اعشاریہ اور سات دو سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ روسو ٹیم ہی کے سپینش ڈرائیور کارلوس سینز جونیئر کی دوسری اور ریڈ بل ٹیم کے ڈینئیل کی تیسری پوزیشن رہی۔