کراچی (جیوڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین میجر جنرل(ر)محمد جاوید نے استعفی دیدیا۔ انھیں سابقہ پیپلز پارٹی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں یہ ذمہ داری سونپی تھی۔ تاہم گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹیل کی انتہائی خراب صورتحال کے باعث حکومت کی جانب سے انتظامی تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔
جبکہ بدھ کی رات کو کے ای ایس سی نے بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری ادائیگی میں ناکامی کے بعد ادارے کی بجلی کاٹ دی تھی جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ جنرل جاوید اس سے قبل بھی 2006 سے 2008 کے دوران بھی اسٹیل ملز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔