ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے عدالتی حکم پر صوبائی حکومتیں فوری الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کر رہی ہیں۔ کسی کو تین سے چا رماہ چاہئیں تو کوئی چھ ماہ کی مدت مانگ رہا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کے حوالے سے سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے چھ ماہ درکار ہوں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن فی الفور منعقد ہونے چاہئیں۔ پنجاب کے وزیر بلدیات و قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا عمل تین سے چار ماہ میں ہوسکتا ہے۔ ساٹھ دن میں الیکشن کرانے کی شرط سے اس میں سقم رہ جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔ عنایت اللہ عدالتی حکم کے بعد مختلف صوبائی حکومتوں کی جانب سے مہلت میں اضافے کی مانگنے کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کے حکم پر کب عمل ہوتا ہے۔