میٹرک بورڈ کراچی نے میٹرک جنرل گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔امتحانات میں تمام پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔ امتحانات کے نتائج کے موقع پر پہلی مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔میٹرک بورڈ کے کمیٹی روم میں ناظم امتحانات نعمان احسن اور سیکرٹری بورڈ حور مظہر نے نتائج کا اعلان کیا۔
نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن اقرا اطفال سیکنڈری اسکول کی طالبہ حافظہ حفصہ بنت کنور نے حاصل کی ،دوسری پوزیشن اسی اسکول کی حافظہ عائشہ الیاس نے حاصل کی تیسری پوزیشن مامابے بی کیئر اسکول کی طوبی عمران نے حاصل کی ۔ امتحانات میں کابیابی کا تناسب 61 فیصد رہا، امتحانات میں 25470 نے شرکت کی جبکہ 10935 امیدواروں نے تمام پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔