لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے فوپریس اسٹیڈیم میں رکن پنجاب اسمبلی طاہر احمد سندھو کے بیٹے نے پولیس ناکے پر روکنے پر پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ دے مارا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودھا سے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر احمد سندھو کا بیٹا شہریار فوپریس اسٹیڈیم ناکے سے گزر رہا تھا۔ جب اس کی گاڑی کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو شہریار نے روکنے کی سزا کے طور پر پولیس کانسٹیبل کاشف کو تھپڑمار دیا۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے شہریار کو گرفتار کرکے تھانا شمالی چھانی منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کانسٹیبل کاشف تھانا ہربنس پورہ میں تعینات ہے۔