پاکستان (جیوڈیسک) ورلڈ انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے تمام کیوئسٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بیجنگ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے چار کیوئسٹ نے شرکت کی۔ ابتدائی مرحلہ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی عمدہ رہی تاہم اس کے بعد کوئی بھی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل سے آگے نہ پہنچ سکا۔
پاکستان کے حمزہ اکبر چوتھے راونڈ میں یوان سوین کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ جبکہ محمد ماجد علی، محمد امین اور عامر طارق کو پری کوارٹر فائنل میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔