پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 50 فیصد کم ہوگیا۔

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) کے کرنٹ اکانٹ خسارے میں بہتری آگئی۔ مالی سال دو ہزار تیرہ میں ملکی رواں کھاتوں کے خسارے میں مالی سال دو ہزار بارہ کی نسبت پچاس فیصد کمی آگئی۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2013 میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔ جومالی سال 2012 میں 4 ارب 66 کروڑ ڈالر منفی رہا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے ملکی کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ماہانہ بنیاد پر بھی ملکی کرنٹ اکانٹ خسارے میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں پاکستان کا کرنٹ اکانٹ 53 کروڑ ڈالر منفی رہا تھا جو جون میں صرف 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرمنفی رہ گیا۔