نیویارک : مادام تسائو میوزیم میں برٹش پاپ بینڈ ون ڈرائرایکشن کا جادو چھا گیا

New York

New York

نیو یارک (جیوڈیسک) کے مادام تسائو میوزیم میں برٹش پاپ بینڈ ون ڈرائرایکشن کا جادو چھا گیا۔ پاپ بینڈ کے مومی مجسموں کی پہلی جھلک مداحوں کو دیوانہ کر گئی۔

نیویارک کے مادام تسا میوزیم میں رونقیں لگ گئیں اور شائیقین موسیقی اپنے پسندیدہ پاپ بینڈ۔ون ڈارائریکشن کے گروپ ممبرز کے مومی مجسموں کی ایک جھلک دیکھنے میوزیم جا پہنچے۔

پاپ بینڈ ون ڈائرایکشن کے نیال ہوں یا پھر ہوں زیان ملک لوئس ہوں یا پھر ہوں ہئیری، سب ہی فیشن ایبل ہئیر اسٹائل اور ملبوسات زیب تن کئے شائیقین کو نیو یارک مادام تسا میوزیم میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ بینڈ آئندہ ماہ اپنی ڈاکیو مینڑی فلم ون ڈائیریکشن کے نام سے ریلیز کرنے والا ہے۔

میوزیم میں مومی مجسمے بینڈ کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کا سبب بنیں گے ون ڈرائکشن بوائز کے مجسمے نیویارک کے بعد اکتوبر کے آخر میں سڈنی میں اپنے جلوے بکھریں گے۔