رابرٹ ڈی نیرو کی فلم ”دی فیملی” کا پہلا ٹریلر جاری

The Family

The Family

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ سٹار رابرٹ ڈی نیرو کی فلم “دی فیملی”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم “دی فیملی”فرانسیسی مصنف ٹونیو بیناکیسٹا کے ناول سے ماخوذ ہے، رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ اداکارہ مشیل فائفر، ٹومی لی جونز اور ڈیانا آگرون نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم میں ایک مافیا خاندان دکھایا گیا ہے جسے سدھار نے کے لئے فرانس کے شہر نارمنڈی میں زیر نگرانی رکھا جاتا ہے۔ ٹومی لی جونز کو خاندان کی نگرانی پر مقرر کیا جاتا ہے، یہ فلم رواں برس تیرہ ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔