جولائی کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کئی ہفتوں کے مسلسل اضافے کے بعد جولائی کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگئی۔ قیمتوں کے حساس انڈیکیٹرز میں اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی۔

کراچی وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، چکن اور پیاز سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کیلے، گڑ اور لہسن سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ گوشت، خشک دودھ سمیت 22 اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔