اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس باقر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے جبکہ لشکر جھنگوی ڈیٹھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹیلی جنس بیورو حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ جسٹس باقر پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
جبکہ لشکر جھنگوی ڈیٹھ سکواڈ کے سربراہ معصوم بلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ معصوم بلا کے مطابق بشیر لغاری جسٹس باقر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ بشیر لغاری کے بیٹے معاویہ نے حملے میں مدد کی۔
معصوم کی گرفتاری میں بڑا کردار آئی بی کا تھا۔ حکام نے بتایا کہ یکم جولائی 2013 کو آئی بی کی ٹیم نے بشیر لغاری کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا اور سندھ پولیس نے چھاپہ میں آئی بی کی مدد کی۔