عراق : نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) میں نمازجمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ بغداد کی مسجد میں ہوا جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نمازیوں کی بڑ ی تعداد جمع تھی۔ دھماکے سے بیس افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ چالیس سے زائد زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔