چیئر مین سابق ٹیسٹ کپتان معین خان سے ملاقات کی سعید جبار اور خالد نفیس نے انہیں چیئر مین بننے پر مبارک با د

کراچی کے سی سی اے کونسل کے سابق ممبران سعید جبار اور خالد نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین سابق ٹیسٹ کپتان معین خان سے ملاقات کی سعید جبار اور خالد نفیس نے انہیں چیئر مین بننے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا۔

کہ آپ کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بننے کے بعد امید ہے کہ میرٹ پر ٹیم منتخب ہوگی اور کسی بھی کھلا ڑی کے ساتھ ناانصا فی نہ ہوگی انہوں نے معین خان کو چیئر مین سلیکشن کمیٹی کی اعزازی حیثیت سے تنخواہ نہ لینے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سابق کرکٹر ندیم خان بھی موجود تھے۔