امریکہ سے معاہدے کی شرائظ ، ڈاکٹر عافیہ کو دہشتگرد تسلیم کرنا ہو گا

Dr. Aafia

Dr. Aafia

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے متوقع معاہدے کی شرائط میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دہشتگرد تسلیم کرنا ہو گا اور انہیں پاکستان میں اپنی سزا پوری کرنا ہو گی، دونوں ممالک میں متوقع معاہدے کی شرائط نے حاصل کر لیں۔ میں شائع ہونے والے خبر کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا متوقع معاہدے کی شرائط سامنے آ گئی ہیں۔

متوقع شرائط کے مطابق پاکستان کو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک دہشتگرد تھی، امریکی عدالت سے انہیں سنائی جانے والی سزا درست تھی۔ مجوزہ معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ عافیہ صدیقی کو افغانستان سے ہی گرفتار کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے رائفل کی مدد سے تین امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔امریکی شرائط کے تحت واپسی کے بعد عافیہ صدیقی کو پاکستان میں اپنی سزا پوری کرنا ہو گی۔

دونوں ممالک میں صرف ان قیدیوں کا تبادلہ کر سکیں گے،جنہیں عدالتوں سے سزا ہو چکی ہے۔ معاہدے کا اطلاق ڈاکٹر شکیل آفریدی جیسے قیدیوں پر نہیں ہو گا کیونکہ وہ امریکا میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق حکومت کو قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کے دو مسودے بھیجے گئے ہیں۔

شرائط میں شامل ہے کہ جب عدالت کسی کو مجرم قرار دے چکی ہے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی، جس قیدی کو اپنے ملک منتقل کیا جا رہا ہے، اس کی مرضی بھی اس میں شامل ہونا ضروری ہو گی، اگر کسی قیدی کو سزائے موت ہو چکی ہے تو اسے بھی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا جس قیدی کو مانگا جا رہا ہے اسے اس ملک کا پیدائشی شہری ہونا بھی ضروری ہے۔