19 جولائی 1947 کو سری نگر میں مسلم کانفرنسیزعماء نے یاست کے مستقبل کے لئے بہترین راستے کا تعین کر دیا

بھمبر: 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں مسلم کا نفرنسی زعماء نے ریاست کے مستقبل کے لئے بہتر ین راستے کا تعین کردیا قرا رداد الحاق پاکستان اور بر صغیر کی آزادی اور عالمی موقف سب ایک دو سرے سے ہم آہنگ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق نے 19 جولائی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کستان سے الحا ق کا فیصلہ قیا م پا کستا ن سے قبل کر لیا گیا تھا۔

جس میں قرارداد الحاق پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عالمی برادری ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل عام کا نوٹس لیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم تشویش حد تک بڑھ جانا کسی بڑے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اس موقع پر سیکرٹری نشر و اشاعت سٹی بھمبر ارشد بانٹھ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ الحاق پاکستان کشمیریوں سے سیاسی اعماء کا حصہ ہے۔

تحریک آزادی کشمیر جب تک کا میاب نہیں ہو جاتی اور ساری ریاست کا پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہوجاتا کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے انہو ں نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحریک الحاق پاکستان سے کبھی دستبردار نہیں ہو گی اس دن یوم الحاق پاکستان کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس دن کشمیر کے مسلمانوں نے اتفاق رائے سے اپنے مذہبی اقتصادی معاشی اور سیاسی تحفظ کی خاطر ایک دوررس اور قومی نوعیت کا فیصلہ ماضی کی انتہائی تلخ یادوں کے باعث کیا اس موقع پر راجہ یعقوب خان ایڈووکیٹ ،راجہ اسد خان ایڈووکیٹ ،طارق محمود بٹ ،راجہ محمد آفتاب خان اور ایم ایس ایف کے کارکنان نے شرکت کی۔